سلطان اعظم تیموری کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے

5سال سے زائد تعینات رہنے والے وفاقی پولیس کے 12سے زائد اعلی ترین پوسٹوں پر موجود من پسند افرادوفاق بدرنہ کیاجاسکا خالد خان خٹک ،ساجد کیانی ،میر واعظ نیاز ،رانا محمد طاہر، کیپٹن (ر) محمد الیاس سمیت دیگر متعدد افسران عرصہ دراز سے اسلام آباد میں تعینات

بدھ 9 مارچ 2016 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) اے آئی جی آپریشن سلطان اعظم تیموری کی اسلام آباد میں 8سالہ تعیناتی کے بعد خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی جبکہ 5سال سے زائد عرصہ اسلام آباد میں تعینات رہنے والے وفاقی پولیس کے 12سے زائد اعلی ترین پوسٹوں پر موجود من پسند افرادوفاق بدرنہ کیاجاسکاہے ۔آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خان خٹک ،ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی ، ایس ایس پی سیکورٹی میر واعظ نیاز ،ایس ایس پی ہیڈ کواٹر رانا محمد طاہر،ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیاس سمیت دیگر متعدد افسران عرصہ دراز سے اسلام آباد میں تعینات ہیں جبکہ قانونی طورپر ایک پولیس افسر تین سال سے زائد ایک شہر میں کام نہیں کرسکتاہے ۔

آن لائن ذرائع کے مطابق متعدد پی ایس پی افسران کی عرصہ سے اسلام آباد میں ہی تعیناتی جوئنیرز کی ترقی مکی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ رینکرز سے پی ایس پی میں ایک سال قبل ترقی پانے والے ایس پی ڈپلومیٹک جمیل ہاشمی ،ایس پی احمد اقبال ،ایس پی حبیب اللہ نیازی بھی عرصہ سے اسلام آباد میں تعینات ہیں جنہیں تاحال صوبوں میں نہیں بھیجا گیاہے ۔

حکومت مخالف دھرنے میں آئی جی شپ قبول نہ کرنے کے باعث وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے تعلقات خراب کرنے والے سابق اے آئی جی آپریشن سلطان اعظم تیموری کی خدمات ایک سال بعد دو روز قبل پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں اس دوران وہ چھٹیوں پر تھے اور پنجاب میں ڈیوٹی کے خواہش مند بھی ہیں ۔ سلطان اعظم تیموری کی سال 2000ء میں اسلام آباد آمدسے آٹھ سالہ تقرری کے دوران قومی احتساب بیورو میں ایک سال ،پولیس اکیڈمی موٹروے پولیس اور اسلام آباد ٹریفک پولیس میں ایک سال تعینات رہے جبکہ تین سال یونائیڈ نیشن میں تین سال تعینات رہے اس دوران انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی نئی جدت کے ساتھ بنیاد بھی رکھی ۔

آن لائن کے رابطہ کرنے پر سلطان اعظم تیموری کا کہناتھاکہ وہ پنجاب میں ڈیوٹی کرنے کے خواہش مند تھے انہوں نے اس حوالے سے وزیر داخلہ کو بھی آگاہ کیاتاہم ایک سال بعد ان کی فرمائش پوری کی گئی ہے ۔دوسری جانب آئی جی اسلام آبادپولیس کے ترجمان کاکہناتھاکہ سلطان اعظم تیموری کو ان کی خواہش پر پنجاب بھجوایاگیاہے جبکہ دیگرافسران کی وفاق سے بدری کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے کرناہے ۔ادھر ایس ایس پی آپریشن کے ترجمان کا کہناتھاکہ دیگر صوبوں میں پولیس افسران کی تعیناتی ان کی مرضی سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کی جانب سے کی جاتی ہے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ وہ چھٹیوں پر امریکہ گئے ہوئے ہیں تبادلے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :