جناح بیراج سے مزید تین لاشیں برآمد،مجموعی تعداد 9ہوگئی

بدھ 9 مارچ 2016 16:14

کالاباغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) جناح بیراج کے پر دریائے سندھ سے مزید تین لاشیں برآمد کرلی گئیں۔،تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے مزید تین لاشیں برامد ہوئی ہیں ۔دس دن کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایک ہی دن میں دو لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں سے ایک لاش کی شناخت مجتبےٰ نامی شخص کی تھی جسے قتل کیا گیا تھا اور اس کا تعلق ٹمن کے علاقے سے تھا ۔

جب کہ دوسری لاش کی شناخت نہیں ہو پائی تھی ۔گزشتہ سے پیوستہ روز ماڑی شہر سے ،گزشتہ روز کالاباغ جناح بیراج سے دو اور پھر تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔دس دن کے دوران ملنے والی تمام لاشوں کو قتل کیا گیا ۔ملنے والی تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کالاباغ منتقل کر دیا گیا۔تھانہ کالاباغ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :