حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے آخری قانون شکن کے مکمل خاتمے تک چین سے نہ بیٹھا جائے

سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا شہباز تاثر کی بازیابی پر ردعمل کااظہار

بدھ 9 مارچ 2016 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اغواء شدہ بیٹے شہباز تاثر کی بازیابی پر کہا ہے کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے آخری قانون شکن کے مکمل خاتمے تک چین سے نہ بیٹھا جائے ۔قومی سلامتی کے اداروں کی کامیاب کارروائیوں سے ملک و ملت دشمنوں کا گٹھ جوڑ کمزور ہوا ہے ان عناصر کے سہولت کاروں، مددگاروں اور سرپرستوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی سے ہی کامیابی ممکن ہے ۔

نیئر بخاری نے مزید کہا کہ شہباز سلمان تاثیر کے اغواء کنندگان ، ان کے مددگاروں کے بارے میں باریک بینی سے تحقیق کی جائے اور پاک افغان سرحد کچلاک بلوچستان پہنچانے والوں کی نشاندہی اور بازیابی کی کامیاب کارروائی کے بارے میں قوم کو پارلیمنٹ کے ذریعے پورے سچ سے آگاہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

نیئر بخاری نے کہا کہ ملک بھر میں حکومتی و ریاستی رٹ کے مکمل قیام سے ہی انتہا پسندانہ سوچ اور سوچ پیدا کرنے والی طاقتوں کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔

سید نیئر حسین بخاری نے امید ظاہر کی ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو بھی کامیاب کارروائی کے ذریعے بازیاب کرالیا جائے گا۔سید نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں نے ملکی سلامتی اور شہریوں کی پر امن اور محفوظ زندگی کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف پوری قوم قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :