غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی

بدھ 9 مارچ 2016 15:28

راولپنڈی۔09مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت بدھ کو خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے کی ،اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر نے رضوان نامی گواہ کو پیش کر کے بیان ریکارڈ کروانے کی استدعا کی تاہم سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اعتراض کیا کہ مذکورہ گواہ کا نام عدالتی ریکارڈ میں موجود نہیں جس پر فاضل عدالت نے اعتراض منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :