اٹلی کے سفیر سٹیفینو پونٹیکارو کی خورشید برلاسکی قیادت میں وفد سے ملاقات،اٹلی میں پاکستانی ہینڈی کرافٹس کے فروغ کے لئے تعاون پر اتفاق

بدھ 9 مارچ 2016 15:28

راولپنڈی۔09مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء)پاکستان میں اٹلی کے سفیرسٹیفینو پونٹیکارو نے یقین دلایا ہے کہ پاکستانی ہینڈی کرافٹ کے فروغ اور دستکاروں کو تربیتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جیولری وجم سٹون کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے باہمی تجارت کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار نے پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے صدر خورشید برلاس کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں ایگزیکٹو ممبر فیاض قریشی، چیئرمین فارن افیئرز کمیٹی کاشف ظہیر، اور رکن ایگزییشن کمیٹی فہد برلاس شامل تھے۔ اٹلی کے سفیر نے اس موقع پر بتایا کہ اپریل اور مئی میں اٹلی کا اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

اطالوی سفیر نے کہاکہ رواں برس اٹلی کے وزیر اعظم کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے جس سے باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔ خورشید برلاس نے کہاکہ اٹلی حکومت کی طرف سے پاکستانی دستکاروں کے تربیتی پروگرام سے دیہی اور دور دراز علاقوں کے آرٹسٹوں کو بہت فائدہ حاصل ہو گا ۔اطالوی سفیر نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی مصنوعات کی زبردست مانگ موجود ہے جن سے پاکستانی ہنرمند فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اٹلی کے بڑے شہروں ، روم ، ملن اور دیگر مقامات پر اس سلسلے میں نمائشیں منعقد کی جاسکتی ہیں