ہراسمنٹ آگاہی رضا کارانہ پروگرام زورو شور سے جاری ہے،خاتون صوبائی محتسب

بدھ 9 مارچ 2016 15:18

لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء ) خاتون صوبائی محتسب فرخندہ وسیم افضل نے کہاہے کہ صوبہ بھرمیں ہراسمنٹ آگاہی رضا کارانہ پروگرام پورے زورو شور سے جاری ہے ، اس سلسلے میں 10مارچ تک ہراسمنٹ آگاہی رضا کارانہ پروگرام کے تحت لاہور میں میڈیا اور مختلف ذرائع سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مہم جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ ایچ اے وی پی ایک منظم سکیم ہے جس میں صوبائی محتسب (خاتون) ،این جی او ، ایڈ ور ٹائز منٹایجنسی، ڈی جی پی آراور متعلقہ ضلعی ایڈمنسٹریشن شامل ہے، ہر ضلع میں تمام ایجنسیز مل کر پبلک اور پرائیویٹ اداروں میں ایکٹ 2010 (ترمیم شدہ 2012) کی بذریعہ الیکٹرانک میڈیا ،پرنٹ میڈیا اور سیمینار کے ذریعے تشہیر کرتی ہیں - انہوں نے مزید کہا کہ ایچ اے وی پی سکیم کے تحت لاہور میں اس کی تشہیر 10مارچ تک جاری رہے گی ،پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ اے وی پی سکیم پروگرام کے تحت 20رضا کاروں کو ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے ایکٹ 2010 ( ترمیم شدہ 2012) کے متعلق خصوصی تربیت دی گئی ہے جو لاہور میں واقع مختلف جگہوں پر سرکاری اور نجی اداروں بشمول فیکٹریوں ، ہسپتالوں ، بنکوں ، تعلیمی اداروں اور صنعتوں وغیرہ میں جا کر اس قانون کے متعلق ملازمین کو آگاہی دیں گے ،اس سلسلے میں ٹی وی ، ریڈیو اور اخبارات میں بھی تشہیر ہو رہی ہے، علاوہ ازیں سٹیمرز ، بینرز اور ہورڈنگ مختلف جگہوں پر آویزاں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس پروگرام اور ایکٹ کے بارے میں پتہ چل سکے - بالخصوص ملازمت پیشہ خواتین کو اپنے حقوق اور ان کے تحفظ کے بارے میں حکومتی اقدامات سے آگاہی ہو سکے،خاتون صوبائی محتسب نے کہا کہ اس مقصد کیلئے آج 10مارچ کو پنجاب کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں نامور شخصیات بیگم ذکیہ شاہ نواز ، مسز حمیدہ وحیدالدین ، ملیحہ مہر گڑھ خود صوبائی محتسب فرخندہ وسیم افضل ، فوزیہ ممتاز ، بشریٰ خالق اور ممتاز مغل شرکت کریں گی اور اپنے خیالات کا اظہار کریں گی -

متعلقہ عنوان :