لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواستوں پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکرٹری کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میںطلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 مارچ 2016 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ۔2016ء) > لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔پنجاب یونیورسٹی کے وکیل ملک اویس خالدنے بتایا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو قانونی تقاضے مکمل کر نے کے بعد تعینات کیا گیا۔وائس چانسلرز کے وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا نے کہا کہ تعیناتیاں حکومتی پالیسی اور قوانین کو مد نظر رکھ کر میرٹ پر کی گئیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیاکہ حکومت پنجاب نے من پسند پروفیسرز کو وائس چانسلرز کے عہدے پر تعینات کرنے کے لئے قوانین تبدیل کر دئیے،، قوانین کے تحت وائس چانسلرز کی تعیناتی سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے،،جس پر عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔