چین گوادربندرگاہ پرکثیرالمقاصداضافی گودیاں تعمیرکریگا ‘شیخ آفتاب احمد

بدھ 9 مارچ 2016 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے سینیٹ کو بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بندرگاہ کے ٹرمینل کو توسیع دی جائے گی۔ سینٹ کو بتایا گیا کہ گوادر کی گہرے پانی کی بندرگاہ کو مکمل طور پر فعال بنانے کیلئے چین بندرگاہ پر کثیر المقاصد اضافی گودیاں تعمیر کرے گا۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت بندرگاہ پر تین گودیاں فعال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بندرگاہ کے ٹرمینل کو توسیع دی جائے گی اور اسے جدید بھی بنایا جائے گا۔وزیرمملکت نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ پر ایک ایل این جی ٹرمینل بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :