فواد خان عالیہ بھٹ کی ”پابندی وقت “ پر حیران

بدھ 9 مارچ 2016 14:34

فواد خان عالیہ بھٹ کی ”پابندی وقت “ پر حیران

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء)معروف پاکستانی اداکارفواد خان آجکل بولی ووڈ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں۔فواد خان جو کپور اینڈسزز میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں کا کہنا ہے کہ انھیں بالکل گمان نہ تھا کہ عالیہ بھٹ وقت کی اس قدر پابند ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

فواد خان نے فلم فیئر میگزین لانچ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ عالیہ فلم کے سیٹس پر ہمیشہ وقت پر پہنچتی ہیں۔

علاوہ ازیں وہ اپنے کردار کو ادا کرنے کیلئے ریہرسل بھی نہیں کرتیں۔ انکا کہنا تھا کہ ساتھی اداکارہ اتنی چھوٹی عمر میں بے پناہ اداکارانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں۔جبکہ تقریب میں موجود عالیہ بھٹ کا فواد خان کے ان بیانات پر کہنا تھا کہ ساتھی اداکار مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں۔واضح رہے فواد خان ،عالیہ بھٹ اور سدہارت ملہوترا اپنی نئی آنے والی فلم ”کپور اینڈ سنز“میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔