پرائیویٹ سکولز دوسرے روز بھی بند،پنجاب حکومت اور سکول مالکان کے درمیان معاملات طے نہ پاسکے

بدھ 9 مارچ 2016 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور پاکستان ایجوکیشن کونسل کی کال پر آج دوسرے روز بھی پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز بند رہے ۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور پاکستان ایجوکیشن کونسل نے آٹھ اور نو مارچ کو پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت بدھ کو دوسرے روز بھی صوبے بھر کے ستانوے ہزار پرائیویٹ سکول بند رہے ۔

(جاری ہے)

مالکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے اعتماد میں لیے بغیر پنجاب اسمبلی میں پنجاب ایجوکیشن اتھارٹی بل پاس کیا ۔ انہیں یہ بل کسی بھی صورت منظور نہیں ، مالکان نے مطالبات نہ ماننے پر سکولوں کو مستقل بند رکھنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے ۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کے مطابق بند ہونے والے سکولوں میں بیکن ہاؤس ، لاہور گرائمر سکول ، لکاس سکول سسٹم ، لاہور سکول سسٹم ، سٹی سکول سسٹم ، سلامت سکول سسٹم شامل ہیں جبکہ الائیڈ سکول سسٹم ، ایفا سکول سسٹم ، کمز سکول ، ریسورس ایکیڈیمیا ، کڈز کیمپس ، لاہور پری سکول ، لرننگ الائنس، دار ارقم ، امریکن لائسٹف بھی دو دن بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :