وزیراعظم آرمی چیف کے ہمراہ 3روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے
بدھ 9 مارچ 2016 14:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعظم کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے سعودی عرب کے دورہ کی خصوصی دعوت دی جہاں وہ فوجی مشق نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔
جاری فوجی مشق کو دیکھنے اور اس کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے متعدد ملکوں کے سربراہان مملکت اور حکومت کو بھی مدعو کیا گیا ۔پاکستان سمیت اکیس ملکوں کے فوجی سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ فوجی مشقوں میں حصہ لینے والوں میں پانچ خلیجی ممالک بھی شامل ہیں ۔(جاری ہے)
اس مشق کا بنیادی مقصد دہشتگرد گروپوں کی جانب سے درپیش خطرے کے جواب میں تربیت کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب دفاع اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں سمیت کثیرجہتی تعاون کررہے ہیں۔پاکستان کے عوام سعودی عرب کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔حکومت پاکستان نے اس عزم کااعادہ کیاہے کہ وہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اورخودمختاری کودرپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دے گی۔مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.