بلاول بھٹو زرداری کا شہباز تاثیرکو ٹیلفون ، لاہور پہنچنے پر خوش آمدید کہا

بدھ 9 مارچ 2016 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر پنجا ب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیرکو آئیر پورٹ پہنچے پرٹیلفون کیا اور انہیں لاہور پہنچنے پر خوش آمدید کہا ،تفصیلات کے مطابق شہباز تاثیر کی لاہور آئیر پورٹ پر پہنچنے پر سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلفونک گفتگو ہوئی ہے بلاول بھٹو نے شہباز تاثیر کو لاہور پہنچنے پر خوش آمدید کہا اور جلد لاہور آکر ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ خوشی ہے شہباز تاثیر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ۔