کھیلوں میں عروج و زوال ہوتا ہے‘ کرکٹ بورڈ حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا ‘وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ

بدھ 9 مارچ 2016 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) سینٹ کوبتایاگیا ہے کہ کھیلوں میں عروج و زوال ہوتا ہے‘ کرکٹ بورڈ حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا۔ بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بچوں سے مزدوری کروانے کے مسئلے پر غیر ملکی امداد سے پنجاب اور بلوچستان میں منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

سویڈن اور ڈنمارک نے اس سلسلے میں مدد فراہم کی ہے اور ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر سے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ آٹھ لاکھ 80 ہزار ڈالر سے لاہور اور قصور میں بھی بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لئے منصوبہ شرع کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ دنیا میں کئی ملکوں کی ٹیمیں عروج و زوال کا شکار ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی بیٹسمین یہاں کی پچوں کی وجہ سے ناکام ہوئے ہیں۔ ملک میں کھیل کی سہولیات کم ہیں۔ حوصلہ افزائی نہیں ہوتی۔ شرجیل خان کو اس کی کارکردگی پر لایا گیا تھا لیکن ہر کھلاڑی ہر روز نہیں کھیل سکتا۔ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے گئے۔ پاکستانی بالرز کی کارکردگی اچھی رہی۔ دنیا کی سب سے بڑی فٹ بال کی ٹیم برازیل اپنے ملک میں ہار گئی۔ قبل ازیں سسی پلیجو نے توجہ مبذول نوٹس پر کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ 2016ء میں کارکردگی ٹھیک نہیں تھی ‘پی سی بی نے ناقص ٹیم کی سلیکشن کی۔

متعلقہ عنوان :