پشاور میں سرچ آپریشن،100سے زائد افراد زیر حراست

بدھ 9 مارچ 2016 14:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء ) پشاورپولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے ایک سو سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حیات آباد اور فقیر آباد کے علاقوں میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 27 افغان باشندوں سمیت میں107مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا۔حراست میں لئے جانے والوں کے قبضے سے ایک دستی بم ، ایک ایس ایم جی اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کیدوران 11 ایل ای ڈیز ، 5 اے سی اور ہزاروں میٹر کپڑابرآمد کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :