شانگلہ،رانیال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی

بدھ 9 مارچ 2016 14:04

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء ) شانگلہ کے علاقے رانیال میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ڈرائیو گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔ گاڑی میں چار افراد سوار تھے جس میں سے تین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ایک کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :