ملک میں خوراک کی کمی نہیں،ہمیں ایکسپورٹ اور تعلیمی مسائل کا سامنا ہے،سید فخر امام

بدھ 9 مارچ 2016 13:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) سابقہ سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی کمی نہیں ہے ہمیں ایکسپورٹ اور تعلیمی مسائل کا سامنا ہے ہمیں اپنی ایکسپورٹ اور ریسرچ کو بہتر بنانا ہوگا۔ اس سلسلے میں انڈسٹریز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم وہ ریسرچ کریں جس سے زمیندار اور انڈسٹری کی ضروریات پوری ہو سکیں ، ہمارے اداروں اعلیٰ تعلیم سے ریسرچراور سکالرز تو بنا رہے ہیں لیکن ہماری ریسرچ زمیندار اور صنعت کار تک نہی پہنچ رہی۔

تمام ادارے کو مل بیٹھ کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانا ہوگا تاکہ ایک دوسرے کی ریسرچ سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈز سائنسسز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی کانفرنس ”گلوبل ٹرینڈزان سیف اینڈ فوڈزاور لائل پورفوڈ اینڈ پولٹری پروڈکٹس فیسٹیول“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کی صوبائی وزیر برائے ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت مکمل شفافیت پر یقین رکھتی ہے اس پر سختی سے عمل پیراں بھی ہے ہم نے وائس چانسلرز کو میرٹ اور انکی قابلیت پر تعیناتی کی ۔

(جاری ہے)

جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا انتخاب آپ کے سامنے ہے کہ آج جی سی یونیورسٹی ایچ ای سی رینکنگ میں 9ویں سے ساتویں نمبر پر کھڑی ہے۔ پنجاب حکومت نے سکولوں اور کالجوں کے سسٹم کو مزید بہتر بنایا ہے۔ حکومت پنجاب 27%بجٹ ایجوکیشن پر خرچ کر رہی ہے۔ہم ٹیکنکل ایجوکشن پر خاص توجہ دے رہے اور انکو ٹیچنگ شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

ہم نے تمام سٹیک ہولڈرز کو بتا دیا کہ ہمیں نالج بیس پلیٹ فارم چاہے۔ ہم نے 60%تک نمبر حاصل کرنے والے تما م طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ تاپ فراہم کئے ہیں۔ ہم 16بلین انڈومنٹ فنڈ ،PEEFسکالر شپ ضرورت مند بچوں میں تقسیم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ ہم آپ کو بہترین اساتذہ،بہترین و معیاری تعلیم، سکالرشپ ، فنڈز مہایا کر رہے ۔

آپ نے ان سے استفادہ کر کے پنجاب کو اعلیٰ مقام پر لا کر کھڑے کرنا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (تغمہ ء امتیاز)وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی او ر ڈائریکٹر شعبہ فوڈانیڈ سائنس پروفیسر ڈاکٹر فقیرمحمد انجمنے دوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ،مختلف فوڈز انڈسٹریرز کے معزز نمائندوں ، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں اور بیرون ملک سے مندوبین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریسرچ انڈسٹری کے بغیر اور انڈسٹری ریسرچ کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتے ہمارا اس انٹر نیشنل کانفرنس کا مقصد تعلیمی اداروں ،انڈسٹری اور گورنمنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کرنا تھاتاکہ مل بیٹھ کر کوئی ایسا لائحہ عمل، ایسی تجاویز بنا کر سامنے لائی جائیں جس کا زمیندار، انڈسٹری اور اس ملک کو فائدہ ہو۔

ڈاکٹر محمد علی نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کا پرسکون ماحول میں منعقد ہونا اس بات کی نشان دہی ہے کہ یہاں کے طالب علموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ہماری دیگر تقریبات بھی حسب معمول جاری رہتی ہیں۔ ہمارے طلبہ کے حوصلے بہت بلند ہیں یہ ادارا انکو گھر سے زیادہ حفاظت اورپرسکون تعلیمی ماحول فراہم کر رہا ہے۔ ہمارا دشمن ہمارے بچوں کو تعلیم سے آراستہ ہونے سے روک رہا ہے لیکن ہم آنے والی نسلوں کو زیور تعلیم سے ہر صورت آراستہ کریں گیا

متعلقہ عنوان :