یوان بالا میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر جے یو آئی سمیت اپوزیشن ارکین کا واک آوٹ

بدھ 9 مارچ 2016 13:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) ایوان بالا میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر جے یو آئی سمیت اپوزیشن ارکین سینٹ نے واک آوٹ کیا اس سے قبل جے یو آئی کے سینیٹر حافظ حمد اللہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے اخبارات میں شائع ہونے والی تصاویر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ تصاویر میں پختونوں اور پگڑی اور ٹوپی پہننے والے کو دہشت گرد کہاگیا ہے جس پر وزیر مملکت شیخ افتاب کے جوابات پر سینیٹر اعظم خان سواتی اور سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہاکہ جوابات تسلی بخش نہیں ہے جس پر جے یوآئی سمیت اپوزیشن نے واک آوٹ کیا

متعلقہ عنوان :