مولانا عبدالغفور حیدری ایکس پینچ کو بینچ کہہ کر ریمارکس کارروائی سے حذف کرواتے رہے

بدھ 9 مارچ 2016 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) ایوان بالا میں قائم مقام چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری ” ایکس پینچ“ کو بینچ کہہ کر ریمارکس کارروائی سے حذف کراتے رہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد اللہ خان کی جانب سے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی بارے ریمارکس پر قائم مقام چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری ایکس پینچ کو بینچ کہہ کر ریمارکس کارروائی سے حذف کرواتے رہے ایوان کی جانب سے نشاندہی پر ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے اردو میں حذف کہہ کر ریمارکس کو کارروائی سے حذف کروا دیا ۔

متعلقہ عنوان :