مسلم لیگ ن خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے،طارق فضل چوہدری

بدھ 9 مارچ 2016 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین کا کردار معاشرہ میں انتہائی اہم ہے، پاکستانی خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں،ہماری بچیاں شرمین عبید چنائی اور ملال یوسفزئی کی مثال لے سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ہوم اکنامکس کالج F-7/2 کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے گریجویٹ طالبات کو ڈگریاں تقسیم کیں ہیں جبکہ کالج پرنسپل پروفیسر سمر ظفر نے سالانہ کالج رپورٹ پیش کی ہے ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خواتین کا کردار معاشرہ میں انتہائی اہم ہے، مسلم لیگ ن خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے ، جس گھر میں ایک خاتون پڑی لکھی ہو گی اس کا پورا خاندان تعلیم یافتہ ہو گا ، انہوں نے کہا حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،ہوم اکنامکس کالج کی اپنی عمارت کا جلد افتتاح کیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی خواتین ہر میدان میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں ہماری بچیاں شرمین عبید چنائی اور ملال یوسفزئی کی مثال لے سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :