ایوان بالا میں پی آئی اے کی جانب سے ریلیز پر لئے جانے والے طیاروں کی تفصیلات پیش

بدھ 9 مارچ 2016 13:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) ایوان بالا میں پی آئی اے کی جانب سے ریلیز پر لئے جانے والے طیاروں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں،طیا روں کی مجموعی تعداد38 ہے جس میں 22مقامی اور 27بین الاقوامی روٹس پر چلائے جا رہے ہیں پی آئی کے پاس 18 طیارے ڈرائی لیز پرموجود ہیں بدھ کے روز ایوان بالا میں سینیٹر مشاہد اللہ خان کی جانب سے پی آئی اے کی کارکردگی کے بارے میں سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق اس وقت پی آئی کے پاس مجموعی طور پر 18طیارے ہیں جن میں سے 18طیارے ڈرائی لیز پر لئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق ان طیاروں میں 22طیارے مقامی جبکہ 27طیارے بین الاقوامی روٹس پر چلائے جا رہے ہیں رپورٹ میں مذید بتایا گیا ہے کہ دیگر ممالک میں ائیرپورٹس پر کام کرنے والے پی آئی اے کے پاکستانی ملازمین کی تعداد 103ہے پی آئی اے حکام نے رپورٹ میں مذید بتایا ہے کہ اس وقت فی جہاز 389 ملازمین کا عملہ کام کر رہا ہے جبکہ اس سے قبل فی جہاز ملازمین کی تعداد790تھی ملازمین کی تعداد میں کمی پی آئی اے فلیٹ میں نئے طیاروں کی شمولیت سے ہوئی ہے اور آنے والے سالوں میں نئے طیاروں کی شمولیت سے ملازمین کی تعداد میں مذید کمی ہو جائے گی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے بیڑے میں جلد ہی نئے طیارے شامل کئے جائیں گے ۔

۔۔۔اعجاز خان ۔

متعلقہ عنوان :