معمولی جھگڑے پر دکاندار قتل

بدھ 9 مارچ 2016 13:33

قصور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء ) ٹبی دیال سنگھ میں معمولی جھگڑے پر ایک شخص نے چھری کے وار کرکے دکاندار کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمدارشاد اپنی پان سگریٹ کی دکان میں موجودتھاکہ ملزم فہیم وہاں آیا اور معمولی بات پر ان دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر طیش میں آکر ملزم فہیم نے چھری کے وار کرکے محمد ارشاد کو شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال لیجایاجارہاتھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ چھانگامانگا نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :