قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو آرٹیکل 182 کو حذف کرنے سے متعلق معاملے پر غور کے لئے مزید مہلت دیدی گئی

بدھ 9 مارچ 2016 13:32

اسلام آباد ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) ڈپٹی چیئرمین نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو آرٹیکل 182 کو حذف کرنے سے متعلق معاملے پر غور کے لئے مزید مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے تحریک پیش کی کہ محرک کمیٹی کے اجلاسوں میں غیر حاضر تھے جس کی وجہ سے کمیٹی اس معاملے پر اپنی رپورٹ ابھی تک پیش نہیں کر سکی اس لئے مزید 30 یوم کی مہلت دی جائے۔

ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کی منظوری کے بعد کمیٹی کو مزید وقت دے دیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کی منظوری کے بعد قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کو بھی اسلام آباد میں بعض غیر ملکی سفارتخانوں کی طرف سے ملک کی اہم شخصیات کی ٹیلی فون کالز ٹیپ کرنے کے معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت دے دی۔ قبل ازیں اس سلسلے میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے تحریک پیش کی۔

متعلقہ عنوان :