شاہ رخ خان نے ”فین“کو ٹویٹر پر ملازمت کی پیشکش کر دی

بدھ 9 مارچ 2016 13:20

شاہ رخ خان نے ”فین“کو ٹویٹر پر ملازمت کی پیشکش کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”فین “کی تشھیر میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے ایک پرستار کو مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ملازمت کی پیشکش کر کے اس کا دیرینہ خواب پورا کر دیا۔سپر سٹار کے پرستارکی طرف سے اتوار کے روز انکی فلم فین کا خصوصی طور پر تیار کیا جانے والاٹریلر ٹویٹر پر شیئر کیاگیا۔

پرستارجیمنی کی طرف سے مذکورہ ٹریلر اپنی سالگرہ کے موقع پر شیئر کیا گیا اور اپنے سپر ہیرو سے درخواست کی گئی کہ وہ اس ٹریلر کو لازماً دیکھیں۔جیمنی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اس نے شاہ رخ خان کی ریڈ چلی پروڈکشن کمپنی سے متاثر ہو کر ہی ویڑول افیکٹس پر کام کرنا سیکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھ اکہ اس نے مذکورہ ٹریلر کی تیاری کیلئے 60گھنٹے صرف کیے ہیں۔

بعد از جب50سالہ اداکار نے اپنے پرستار کی یہ کاوش دیکھی تو جھٹ اسے اپنی پروڈکشن کمپنی میں ملازمت کی پیشکش کر دی۔دوسری جانب سے پرستار نے شاہ رخ خان کی پیشکش کے بعد پیغام شیئر کیا کہ سپر ہیرو کے لئے کام کرنا اسکی خوش قسمتی ہوگی۔واضح رہے سپر سٹار کی فلم فین بھی ہیرو اور پرستار کے درمیان قائم رشتے پر مبنی فلم ہے۔شاہ رخ خان کی فین 15اپریل کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی