خواتین کا عالمی دن منانے کی بجائے اچھے انسانوں کا دن مناناچاہیے،سنی لیون

بدھ 9 مارچ 2016 13:20

خواتین کا عالمی دن منانے کی بجائے اچھے انسانوں کا دن مناناچاہیے،سنی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کہاہے کہ خواتین کا عالمی دن منانے کی بجائے اچھے انسانوں کا دن مناناچاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہاکہ اْنہوں نے اپنی کاوشوں میں کبھی جنس کو آڑے نہیں آنے دیا، اگر آپ بطور خاتون اپنے کام کے بارے میں جانتی ہیں اور اپنی زندگی میں اچھا کرسکتی ہیں تو آپ کو باآسانی کام مل سکتاہے ، میں ہمیشہ محنت پر یقین رکھتی ہوں لیکن کچھ بھی راتوں رات نہیں ہوتا۔

سنی لیون کاکہناتھاکہ بھارت میں ثقافتی فرق کی وجہ سے خواتین کو مشکلات درپیش آتی ہیں لیکن ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے آپ کو منوانے میں سخت محنت کرنا پڑتی ہے تو اس میں برائی ہی کیا ہے؟۔خواتین کے عالمی دن کو شام کے وقت دیئے گئے انٹرویو میں سنی لیون نے کہاکہ یہ سب کچھ کرنے کی بجائے ’اچھے انسانوں کا دن‘منانا چاہیے لیکن بحیثیت ایک خاتون اس دن کو منانا ہمیشہ اچھاہی ہوگا۔