شہباز تاثیر کی بازیابی ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے بھی پُر اُمید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 13:16

شہباز تاثیر کی بازیابی ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے بیٹے کی ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر اپنے گھر اہل خانہ کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں۔ شہباز تاثیر کو سخت سکیورٹی کے حصار میں اہل خانہ کے ہمراہ لاہور ائیر پورٹ سے گھر لایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے بھی پُر اُمید ہیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی بازیابی بھی جلد ہی کروا لی جائے گی۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو 2013ء میں انتخابی مہم کے دوران صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔