صدارتی ایوارڈ یافتہ لوک گلوکار پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے

بدھ 9 مارچ 2016 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) لوک گلوکار پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے۔لیکن صدارتی ایوارڈ یافتہ سریلے گلوکار کے گائے ہوئے عارفانہ کلام آج بھی انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔لوک گلوکار پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا۔ صوفیانہ کلام کو دل کی گہرائیوں کے ساتھ ادا کرنے کا خاص ہنر پٹھانے خان کا اثاثہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بابا بلھے شاہ کے کلام کو اس کی تمام تر نزاکتوں کے ساتھ گایا۔ استاد پٹھانے خان کی معروف کافی “میڈا عشق وی توں، میڈا یار وی توں” آج بھی زبان زدعام ہے۔ پٹھانے خان کو 1979ء میں فن کی خدمت کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے خواجہ غلام فرید، بابا بلھے شاہ، مہر علی شاہ سمیت متعدد صوفی شعرا کا کلام گا کر شہرت حاصل کی۔ پٹھانے خان نے 79 مختلف ایوارڈز حاصل کیے۔پٹھانے خان کی آواز میں درد کے ساتھ ایک عجیب سی کشش تھی۔ اسی لیے ان کا عارفانہ کلام سنتے ہی رقت طاری ہو جاتی ہے۔