وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ فوجی مشق نارتھ تھنڈر بھی دیکھیں گے،علاقائی سالمیت اورخودمختاری کودرپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دینگے ۔حکومتی عزم
سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 13:10
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ،وزیراعظم، بری فوج کے سربراہ کے ہمراہ اپنے دورے میں جاری فوجی مشق نارتھ تھنڈر بھی دیکھیں گے ، اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سعودی قیادت کے ساتھ اہم بات چیت کیلئے وزیراعظم 3روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ فوجی مشق نارتھ تھنڈر دیکھیں گے۔جاری فوجی مشق کو دیکھنے اوراختتامی تقریب میں شرکت کیلئے متعدد ملکوں کے سربراہان مملکت اور حکومت کو مدعو کیا گیا ہے۔پاکستان سمیت اکیس ملکوں کے فوجی سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں ۔(جاری ہے)
اس مشق کا بنیادی مقصد دہشتگرد گروپوں کی جانب سے درپیش خطرے کے جواب میں تربیت کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب دفاع اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں سمیت کثیرجہتی تعاون کررہے ہیں۔پاکستان کے عوام سعودی عرب کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔حکومت پاکستان نے اس عزم کااعادہ کیاکہ وہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اورخودمختاری کودرپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.