59سال سے شوبز کی دنیا میں کام کرر ہی ہوں‘ بہار بیگم

بدھ 9 مارچ 2016 13:01

59سال سے شوبز کی دنیا میں کام کرر ہی ہوں‘ بہار بیگم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ 59 سال سے شوبز کی دنیا میں کام کرر ہی ہوں‘ شادی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑ دی تاہم ائیر ہوسٹس بننے کی کوشش میں ناکامی کے بعد دوبارہ فلموں میں کام شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شادی کر کے کراچی شفٹ ہو گئی تھی کیونکہ میرا خیال تھا کہ عورت ایک وقت میں گھر سنبھال سکتی ہے یا پھر کام کر سکتی ہے ‘ دونوں کام اکٹھے نہیں کر سکتی ۔ اس لیے فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی تاہم شادی کے چند سال بعد میں دوبارہ لاہور آئی اور ہدایتکار وحید ڈار نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کر لیا ، فلم میں میرا کردار ینگ ٹو اولڈ تھا جس میں میری اداکاری کو پسند کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :