وزیر داخلہ کے ایوان میں آنے پربات کرلیں ،سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی سینیٹر سعید غنی کی ہدایت

بدھ 9 مارچ 2016 12:54

اسلام آباد ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ جب وفاقی وزیر موجود ہوں تو بات نہ کی جائے اور جب موجود نہ ہوں تو بات کی جائے یہ مناسب رویہ نہیں‘ وزیر داخلہ کل ایوان میں موجود تھے‘ اگر کسی کو ان کے بارے میں بات کرنا تھی تو ان کے سامنے کرتے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے بعد عثمان کاکڑ نے گزشتہ روز ایوان بالا میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ وفاقی وزیر کے بعد کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہوتی‘ وہ جو بھی کہہ دیتے ہیں اس کے بعد ہم بات نہیں کر سکتے۔

سینٹ میں ہم آزاد اپوزیشن ہیں۔ ہم کسی غیر ملکی کا شناختی کارڈ بنانے کے حامی نہیں لیکن پشتونوں کے شناختی کارڈز روکے ہوئے ہیں۔ سینیٹر سعید غنی بھی وزیر داخلہ کی کل کی تقریر کے حوالے سے بات کرنا چاہتے تھے لیکن قائد ایوان نے کہا کہ وزیر داخلہ آج موجود نہیں ہیں ان کی غیر موجودگی میں بات نہ کی جائے جب وہ آئیں تو بات کرلیں۔ جب وزیر موجود ہوں تو بات نہ کی جائے اور جب موجود نہ ہوں تو بات کی جائے یہ مناسب نہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دہشتگردوں سے علاقے خالی کرائے۔

متعلقہ عنوان :