پنجاب اور بلوچستان میں غیر ملکی امداد سے بچوں سے مشقت کے خاتمے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا ایوان بالا میں جواب

بدھ 9 مارچ 2016 12:53

اسلام آباد ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ بچوں سے مشقت اور مزدوری کے خاتمے کے لئے غیر ملکی امداد سے پنجاب اور بلوچستان میں منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بچوں سے مزدوری کروانے کے مسئلے پر غیر ملکی امداد سے پنجاب اور بلوچستان میں منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

سویڈن اور ڈنمارک نے اس سلسلے میں مدد فراہم کی ہے اور ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر سے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ آٹھ لاکھ 80 ہزار ڈالر سے لاہور اور قصور میں بھی بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لئے منصوبہ شرع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :