بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی ، وکیل فراہم کئے جاتے ہیں،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ایوان بالا میں جواب

بدھ 9 مارچ 2016 12:50

اسلام آباد ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے حوالے سے دوسرے ملکوں کے قوانین کا احترام کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کا بیرون ملک قید پاکستانیوں کا سوال ایجنڈے پر تھا جس کا جواب وزارت امور خارجہ سے وزارت داخلہ کو منتقل کیا گیا تاہم سرتاج عزیز نے بتایا کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جاتی ہے۔ وکیل بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو فوری رہا کراکے وطن واپس نہیں لایا جاسکتا۔ دوسرے ملکوں کے قوانین کا احترام کرنا پڑتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔

متعلقہ عنوان :