خلیج تعاون کونسل کا اہم اجلاس‘خطے میں ایرانی مداخلت پربحث ہوگی
میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 12:45
ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء)خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزراءخارجہ کا ایک اجلاس بدھ کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو رہا ہے جس میں خطے کے ممالک کے داخلی امور میں ایران کی مداخلت کو زیربحث لایا جائے گا۔ واضح رہے جمعرات کے روز قاہرہ میں بھی عرب وزراء خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ایران کے ساتھ بحران کا جائزہ لیا جائے گا۔
خلیج تعاون کونسل کی جانب سے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد خلیجی ممالک خطے میں ایرانی مداخلت سے متعلق معاملے کو وسعت دے کر عرب اور بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔بدھ کے روز ہونے والے اجلاس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں دیگر موضوعات کے ضمن میں خطے میں ایران کے اپنے دست و بازو کے ذریعے غلبے کو روکے جانے کے لیے میکانزم وضع کرنا بھی شامل ہے۔
ایران خطے میں فرقہ وارانہ جنگ بھڑکانے کے لیے حزب اللہ، حوثی ملیشیاو¿ں اور پاپولر موبیلائزیشن فورس کو استعمال کر رہا ہے۔مذکورہ اجلاس کے ایک روز بعد عرب وزراء خارجہ کی سطح پر ایران کے ساتھ بحران کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے چار رکنی متعلقہ عرب کمیٹی کا اہم اجلاس قاہرہ عرب لیگ کے جنرل سیکریٹریٹ میں منعقد ہو گا۔کمیٹی کے اجلاس میں عرب ممالک کے امور میں ایران کی مداخلت روکنے کے طریقہ کار اور پابندیوں کے اٹھائے جانے کے بعد ان مداخلتوں میں اضافے سے متعلق اندیشوں کو زیربحث لایا جائے گا۔عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں ایرانی مداخلت سے متعلق چار رکنی عرب کمیٹی جنوری میں عرب لیگ کی جانب سے جاری قرار داد کی بنیاد پر تشکیل دی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.