چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب میں‌رابطہ عوامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ ۔ اعلامیہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں رابطہ عوامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کا جلسہ 26 مارچ کو رحیم یار خان میں ہو گا۔ جلسے سے چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا۔