نیپرا نے لیسکو کو آئندہ پانچ سال کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری دے دی

بدھ 9 مارچ 2016 12:36

نیپرا نے لیسکو کو آئندہ پانچ سال کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) نیپرا نے لیسکو کو آئندہ پانچ سال کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری دے دی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نرخوں میں دو روپے گھریلو صارفین کے لئے ایک روپیہ 15 پیسے جبکہ کمرشل صارفین کے لئے ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو آئندہ پانچ سال کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ نیپرا سالانہ بنیادوں پر لیسکو کے نرخوں میں ایڈجسٹمنٹ بھی کر سکے گا ۔

(جاری ہے)

نیپراحکام کے مطابق الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لئے نرخوں میں ایک روپیہ 15 پیسے تا 2 روپے ، کمرشل صارفین کے لئے ایک روپیہ 95 پیسے اور صنعتی صارفین کے لئے ایک روپیہ 85 پیسے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :