دنیا میں 50سال کے دوران کئی معروف شخصیات کو اغواکیاگیا

اغواء ہو نے والو ں میں اٹلی کے سابق وزیر اعظم آلڈورومیو مورو ،شہباز تاثیر،امریکی جنرل جیمز لی ڈوزیئر،کولمبیا کے صدارتی امیدوار انگرڈ بیٹن اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید مرحوم کی بیٹی روبیہ سعید شامل ہیں ، رپو رٹ

بدھ 9 مارچ 2016 12:36

لاہو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو چار سال چھ ماہ بارہ دن بعد بازیاب کرایا گیا،شہبازتاثیر کو اْن کے والد سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے7ماہ22دن بعدلاہور سے اغواکیاگیا، سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی پھانسی کے 8روز بعد شہباز تاثیر کی 1652دن کی اسیری ختم ہوئی، اب وہ آزاد ہیں، اپنے والد کے مقدمہ قتل کے گواہ شہباز تاثیر کو طویل اسیری کے بعد آزادی نصیب ہوئی ،رپورٹ کے مطابق 50سال کے دوران دنیا کی کئی معروف شخصیات کو اغواکیاگیا۔

اٹلی کے سابق وزیر اعظم آلڈورومیو مورو کو کمیونسٹ تنظیم ریڈ بریگیڈ نے اغواء کرکے55 دن بعد16مارچ1978 کو قتل کردیا تھا۔نہیں اپنے والد سلمان تاثیر کے قتل کے 7ماہ 22دن بعد لاہور سے اغواکیاگیاتھا،اٹلی میں تعینات نیٹو کے لیے کام کرنے والے امریکی جنرل جیمز لی ڈوزیئر کو بیوی کے ساتھ مارکسٹ دہشت گرد گروپ نے17دسمبر1981کو اغواء کیا، انہیں 28جنوری1982کو چھڑالیا گیا۔

(جاری ہے)

کولمبیا کے صدارتی امیدوار انگرڈ بیٹن کورٹ فروری2002میں اغواء کرلیے گئے اور2007تک اسیر رہے۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید مرحوم کی بیٹی روبیہ سعید کو جے کے ایل ایف نے8 دسمبر1989 کو اغواء کیا، جے کے ایل ایف کے پانچ ساتھیوں کی بھارتی قید سے رہائی کے بدلیے روبیہ سعید کو چھوڑ دیا گیا ،اسیری کے1652روز شہباز تاثیر کے خاندان کے لیے تکلیف سے بھرے تھے ،اگست2013کو نیوزویک کے لیے ایک مضمون میں شہباز کی اہلیہ ماہین تاثیر نے لکھا کہ 5 عیدیں، شادی کی چار سالگرہ گزر گئیں،اطراف میں دنیا بدل گئی لیکن ان کے لیے کچھ نہ بدلا۔