وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چیمبر آف کامرس ملتان آمد

بدھ 9 مارچ 2016 12:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چیمبر آف کامرس ملتان آمد کے موقع پر ملتان شہر سے تعلق رکھنے والے چھوٹے تاجروں نے چیمبر آف کامرس میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے دھکے دے کر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے انہیں دور کردیا اس موقع پرملتان کے تاجروں کی تنظیم آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ سلمان گروپ کیکئی تاجروں نے وفاقی وزیر خزانہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت خواجہ سلمان نے کی واضح رہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ ا سحاق ڈار نے آل پاکستان انجمن تاجران ملتان کے حقیقی نمائندے خواجہ شفیق کو مذاکرات کیلئے اسلام آباد طلب کیا تھا اور انہوں نے ہی وزیر خزانہ سے تاجروں کے مسائل پر اور حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے ود ہولڈنگ ٹیکس پر مذاکرات کئے تھے جبکہ بدھ کے روز وفاقی وزیر خزانہ ملک اسحاق ڈار کیخلاف مظاہرہ کرنے والے تاجروں کا تعلق خواجہ شفیق کے مخالف گروپ خواجہ سلمان گروپ سے ہے

متعلقہ عنوان :