وزیراعظم سے چوہدری نثارکی ملاقات‘ آج پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی کے حوالے سے اعلان متوقع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 12:31

وزیراعظم سے چوہدری نثارکی ملاقات‘ آج پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چودھری نثارنے ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق ملاقات میںپاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے معاملے پربات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے بھارت بھیجی گئی پاکستانی سیکیورٹی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جس میں ممکنہ خطرات اور مشکلات کے باعث میچ کی جگہ تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور سیکورٹی ٹیم کے دورہ بھارت کے بعد مرتب کردہ رپورٹ پیش کی۔ ملاقات میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بھارت روانگی ، ممکنہ سیکورٹی خدشات اور انتظامات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق دھرم شالا میں میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اس لئے میچ کا مقام تبدیل کر کے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے آج پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی کے حوالے سے اعلان متوقع ہے۔