اداکارہ ریشم استانی بن گئی

بدھ 9 مارچ 2016 12:30

اداکارہ ریشم استانی بن گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) اداکارہ ریشم استانی بن گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ فلمسٹار ریشم ہدایتکار کامران شاہد کی نئی فلم میں استانی کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ریشم دو سال کے وقفے کے بعد کسی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ، بڑے بجٹ سے بننے والی فلم میں ریشم کے ہمراہ ماریہ واسطی ، ثمینہ پیرزادہ ، شمعون عباسی ، سہیل احمد ، ماہ نورسمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ مذکورہ فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ ان دنوں لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے ۔ فلم کے ڈائریکٹر کامران شاہد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :