اداکار صائم علی کی ڈرامہ سیریل ” ہیر “ منفرد موضوع کے باعث ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

بدھ 9 مارچ 2016 12:30

اداکار صائم علی کی ڈرامہ سیریل ” ہیر “ منفرد موضوع کے باعث ناظرین کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) اداکار صائم علی کی ڈرامہ سیریل ” ہیر “ منفرد موضوع کے باعث ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ڈرامہ سیریل ” ہیر “ میں اداکار صائم علی ،سمی پاشا ، دانیہ ، مدیحہ ، بی گل اور زین طاہرہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈرامہ سیریل اپنے اچھوتے موضوع کی وجہ سے ٹی وی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔

اب تک ڈرامہ سیریل ” ہیر “ کی 13قسطیں آن ایئر ہو چکی ہیں ، 22اقساط پر مشتمل ڈرامہ سیریل ہر اتوار اور پیر کی شب 9بجے نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہوتی ہے ۔ ڈرامہ سیریل میں صائم علی ، سمی پاشا ، بی گل سمیت تمام اداکاروں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :