سلیم البیلا اور آغا ماجد نے ٹی وی مصروفیات کے باعث تھیٹر کو عارضی طور پر خیر آباد کہہ دیا

بدھ 9 مارچ 2016 12:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) تھیٹر کے نامور اداکاروں سلیم البیلا اور آغا ماجد نے ٹی وی مصروفیات کے باعث تھیٹر کو عارضی طور پر خیر آباد کہہ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سلیم البیلا اور آغا ماجد تھیٹر کے معروف اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں مگر ٹی وی کی مصروفیات بڑھ جانے کے باعث دونوں نے تھیٹر سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہم بنیادی طور پر کامیڈین ہیں اور اپنی بنیاد تھیٹر کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے مگر ٹی وی کی مصروفیات کے باعث تھیٹر کے لئے وقت نہیں نکل رہا جب بھی وقت ملا تو لازمی طور پر تھیٹر کو دوبارہ جوائن کرلیں گے ۔