عالیہ بھٹ بنگالی سمیت علاقائی فلموں میں کام کرنے کی خواہاں

بدھ 9 مارچ 2016 12:25

عالیہ بھٹ بنگالی سمیت علاقائی فلموں میں کام کرنے کی خواہاں

ممبئی۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ تامل فلموں کے معروف ہدایتکار منی رتنم کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا، عالیہ بھٹ جو بالی وڈ میں آنے کے بعد تجربات کرنے سے بالکل نہیں گھبراتیں نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں نہ صرف منی رتنم جی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں بلکہ بنگالی اور دوسری علاقائی فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان کے والد مہیش بھٹ ان کو فنی نکھار کے لئے مسلسل علاقائی فلمیں دیکھنے کے لئے کہتے رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں بنگالی فلمیں کروں۔

متعلقہ عنوان :