”بیٹل آف بیٹورا“میں کام سے انکار نہیں کیا،فواد خان

بدھ 9 مارچ 2016 12:24

”بیٹل آف بیٹورا“میں کام سے انکار نہیں کیا،فواد خان

ممبئی ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ انھوں نے انوجا چوہان کے ناول پر بننے والی فلم”بیٹل آف بیٹورا“میں کام سے انکار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

فواد خان نے کہا ہے کہ وہ فلم میں اپنی شرائط پر کام کے لئے راضی ہیں اور ان کی شرائط ایسی نہیں کہ ان کو پراجیکٹ سے الگ ہی کر دیا جائے۔فواد نے بتایا کہ فلم کا حتمی سکرپٹ ان کے پاس ہے جس کو وہ اپنی فلم کپور اینڈ سنز کی تشہیری مہم سے فارغ ہونے کے بعد پڑھیں گے۔اس فلم میں ان کی ہیروئن ایک بار پھر سونم کپور ہو گی۔فواد کی فلم’کپور اینڈ سنز‘18 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں ان کی ہیروئن عالیہ بھٹ ہیں۔