ایما واٹسن کی ہالی وڈ میں مرد اور خواتین اداکاروں کے لئے مساوی معاوضے کی حمایت

بدھ 9 مارچ 2016 12:24

ایما واٹسن کی ہالی وڈ میں مرد اور خواتین اداکاروں کے لئے مساوی معاوضے ..

لندن ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) برطانوی نژاد ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن ہالی وڈ میں مرد اور خواتین اداکاراؤں کے مساوی معاوضے دینے کے حق میں ہیں،فلمی سلسلے ہیر ی پوٹر فیم اداکارہ ایما واٹسن نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ہم خواتین اپنے معاوضوں پر زیادہ بات نہیں کرتیں جس کی وجہ شو بز انڈسٹری کے لوگوں کا یہ سمجھ لینا ہوتا ہے کہ ہم مختلف یا مشکل ہیں وہ ہم سے کترانے لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میں ان سب تلخ حقائق کے باوجود کسی صحیح چیز یا جائز حق کے لئے اپنی کوششوں کو نہیں چھوڑوں گی۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک حقیقت ہے کہ کوئی خاتون چاہے کینیا میں چائے کے باغات میں پتے چنتی ہوں یا وہ ہالی وڈ میں ہو ان کو مردوں کے مساوی معاوضہ نہیں دیا جا رہا۔