Live Updates

لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی اقلیتی خاتون رکن پنجاب اسمبلی شنیلہ روت کوکرسمس گرانٹ کی فراہمی کا حکم دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 مارچ 2016 12:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے کیس کی سماعت کی۔اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی شنیلہ روت نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب کرسمس گرانٹ کے لئے مختص رقم کو دیگر منصوبوں کی نذر کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقلیتی اراکین اسمبلی کو ان کی گرانٹ سے محروم رکھا جانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،،جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او لاہور کو اقلیتی خاتون ایم پی اے شنیلہ روت کو چار ہفتوں میں کرسمس گرانٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات