لاہورہائیکورٹ نے تین بچوں کو باپ سےلے کر ماں کے حوالے کر دیا،،،عدالتی فیصلے کو سنتے ہی بچے باپ کے ہمراہ جانے کے لئے روتے رہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 مارچ 2016 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار خاتون نیلم شہزادی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے خاوند نے بدچلنی کا الزام لگا کراسے گھر سے نکال دیا اور بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون کے شوہرعمران نے عدالت کو بتایا کہ اسکی بیوی کا کردار درست نہیں جس کی وجہ سے اس کے بچوں کی ماں کے پاس بہتر تربیت ممکن نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت نابالغ بچے ماں کے پاس ہی رہ سکتےہیں۔
عدالت نے حبس بیجا کی درخواست نمٹاتے ہوئے تینوں بچوں علی ،،سبحان اور حماد کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی تینوں بچے باپ کے ساتھ لپٹ کر روتے رہے اور ماں کے ہمراہ جانے سےا نکار کرتے رہے،،

متعلقہ عنوان :