ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے لئے پاکستانی وکلا کا کردار ناقابل فراموش ہے، برطانیہ اور پاکستانی وکلا کے درمیان فاصلے کم کر کے جلد اہداف تک پہنچا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 مارچ 2016 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ۔2016ء) مانچسٹر میں ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے عہدیداروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پاکستانی عدلیہ کی جانب سے بنیادی حقوق اور اہم نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں کے معاشرے پر دوررس اور مثبت اثرات ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کے درمیان حائل خلیج کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی کے لئے پاکستانی وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے، بیرسٹر امجد ملک نے لائیکورٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھی اسی عزم سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار کی موجودہ قیادت کو برطانیہ کے دورے کی بھی دعوت دی، ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز پنجاب کے صدر یونس نول نے کہا کہ وفود کے باہمی تبادلے سے نئی راہوں کے تعین میں مدد ملی گی، برطانیہ میں پاکستانی وکلا کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا ۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :