Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کے میڈیکل کالج کی تعمیر کے لئے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 مارچ 2016 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کے روبرو ابرارالحق کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ قانونی طریقہ کار کے مطابق میڈیکل کالج کی تعمیر سے قبل این او سی کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا گیا مگر سیاسی بنیادوں پر این او سی نہیں دیا جا رہا، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نارووال میں واقع سہارا فار لائف ہسپتال کے ساتھ میڈیکل کالج کی تعمیر فلاحی کام ہے، جسے سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے وکیل نے میڈیکل کالجز کے این او سی جاری کرنے والی کمیٹی کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، انہوں نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کی نئی قائم ہونے والے کمیٹی این او سی کے اجراء کا جائزہ لے گی، جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات