ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی کرسی نیلام کی جائے گی

بدھ 9 مارچ 2016 12:02

ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی کرسی نیلام کی جائے گی

نیو یارک ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) یو یارک میں برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کی ایک کرسی نیلام کی جائے گی جس پر بیٹھ کر انہوں نے ہیری پوٹر سیریز کی دو ابتدائی کتابیں لکھی تھیں۔ہیریٹج نیلامی گھر کے نمائندے جیمس گرینن نے بتایا کہ اس کرسی کی ابتدائی قیمت 45 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔یہ کرسی 1995 سے 2002 تک جے کے رولنگ کی ملکیت تھی۔

یہ ان چار کرسیوں میں سے ایک ہے جو جے کے رولنگ کو ایک خیراتی تنظیم کی طرف سے مفت دی گئی تھیں۔ یہ کرسیاں ایڈنبرا رولنگ کے فلیٹ میں رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

یہ فلیٹ بھی رولنگ کو حکومت کی طرف سے مفت دیا گیا تھا کیوں کہ وہ اکیلی بیٹی کو پالتی تھیں اور اس وقت انہیں پیسوں کی کمی کا سامنا تھا۔جے کے رولنگ نے اس کرسی پر کچھ جملے بھی تحریر کئے ہیں۔ ان میں سے ایک کسی کی طرف سے کہا ہوا جملہ "شاید میں بہت خوبصورت نہیں ہوں لیکن ظاہری شکل پر کسی کے بارے میں فیصلہ کرنا درست نہیں ہے"۔

اور دوسرا جملہ خود مصنفہ کی طرف سے ہے میں اس کرسی پر بیٹھی تھی جب ہیری پوٹر کے بارے میں لکھ رہی تھی۔اس کرسی کے ساتھ جے کے رولنگ کا خط بھی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ انہی کی کرسی ہے اور یہ کہ وہ ان کی رائے میں سب سے زیادہ آرام دہ کرسی تھی۔

متعلقہ عنوان :