کاش میں عورت ہوتا،شاہ رخ نے ا نوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

بدھ 9 مارچ 2016 11:45

کاش میں عورت ہوتا،شاہ رخ نے ا نوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

ممبئی ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جنس مخالف کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی ان کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ کاش وہ عورت ہوتے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹرپر خواتین کیلئے شیئر کئے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ انکی خواہش ہے کہ وہ عورت ہوتے تاہم وہ جانتے ہیں ان میں خواتین جیسی خاص خوبیاں کبھی پیدا نہیں ہو سکتیں۔

انہوں ے کہا کہ وہ خواتین کی طرح خود کو باصلاحیت ، بے لوث محبت کا پیکر اور حسن کی دیوی ثابت نہیں کر سکتے۔ واضح رہے شاہ رخ خان کا شمار بالی وڈ کے ان سٹارز میں کیا جاتا ہے جن کے پرستاروں میں خواتین کی تعداد ذیادہ ہے۔ شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم فین کی تشہیر اور رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔