کراچی سے گرفتار سابق پولیس انسپکٹر چاندخان نیازی کے دوران تفتیش اہم انکشافات- ایس پی سے کانسٹیبل تک14پولیس اہلکار لیاری گینگ وار سے منسلک ہیں۔بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 11:23

کراچی سے گرفتار سابق پولیس انسپکٹر چاندخان نیازی کے دوران تفتیش اہم ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) کراچی سے گرفتار سابق پولیس انسپکٹر چاندخان نیازی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں ، کہا کراچی میں ایس پی سے کانسٹیبل تک14پولیس اہلکار لیاری گینگ وار سے منسلک ہیں۔کراچی میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے قریبی ساتھی انسپکٹر چاند نیازی نے کینگ وار سے منسلک پولیس اہلکاروں کے نام بتا دیئے ہیں،ذرائع کے مطابق کینگ وار سے منسلک پولیس اہلکاروں میں ایس پی رینک سے کانسٹیبل تک کے اہلکار شامل ہیں،ان میں کچھ ریٹائرڈ افسران بھی ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نےتفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ سابق ایس پی لیاری مرحوم رئیس غنی ،انسپکٹرعابد تنولی ، ریٹائرڈ جاوید بھٹی، ایس پی جاوید بلوچ، ریٹائرڈ ایس پی پرویز اقبال، ایس پی نجم ترین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم نے ایس پی ریٹائرڈ شاہ نواز، ڈی ایس پی مرتضیٰ میرانی، اے ایس آئی نور محمدکے بھی شامل ہونے کا انکشاف کیا۔چاند خان نیازی کے مطابق انسپکٹر امتیاز نیازی اور انسپکٹر عابد تنولی عزیر بلوچ کے احکامات پر کام کرتے تھے،جبکہ پولیس کانسٹیبل فاروق نیازی عزیر بلوچ کے لیے بیٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق تمام 14 پولیس اہلکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔ انسپکٹرچاندخان نیازی پرارشد پپو، یاسر عرفات اور یاسرپٹھان کے قتل میں ملوث ہونے کاالزام ہے۔

متعلقہ عنوان :